پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کےلیے آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کےلیے آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے ایک بار پھر سے ڈو-مور کا مطالبہ کر دیا ہے اور حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ کرپشن کے خلاف مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسگی کو ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب کو زیادہ آزاد و خود مختار بنانے کے اقدامات کئے جائیں اورآئی ایم ایف نے پاکستان میں سرکاری بدانتظامی کی نشان دہی کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے نیب کو ختم کرنے کی بجائے مزید خودمختار بنانے کی تجویز دے دی ہے۔ آئی ایم ایف نے جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ نیب کو احتساب کے لیے مزید موثر بنایا جائے اورپاکستان میں کرپشن ختم کرنے کے لیے تحقیقاتی نظام بہتر بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نئے قرض پروگرام کی کڑی شرائط سامنے آگئیں

آئی ایم ایف نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہےکہ جون 2025 تک کرپشن کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جائے اور انسداد کرپشن کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن کی روشنی میں جائزہ رپورٹ تیارکی جائے۔ آئی ایم ایف نے جاری رپورٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے خلاف مقدمات میں سیاسی مقاصد کے لیے ہراسگی کو ختم کیا جائے اورکرپشن کے خلاف مقدمات میں سرکاری اداروں کی کمزور قانونی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے۔تمام سرکاری افسران کے اثاثوں کی معلومات رسائی آسان بنائی جائے گی۔سرکاری افسران کے غیر قانونی طریقے سے بڑھتے اثاثوں کو روکا جائے۔رپورٹ میں پاکستان سے استدعا کی گئی ہے کہ سرکاری افسران کے اثاثوں اور آمدن کے گوشوارے کو پبلک کیا جائے اورفروی 2025 تک تمام سرکاری افسران اوراراکین پارلیمنٹ کے اثاثے پبلک کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس شارٹ فال، ایف بی آر کا 130 ارب ریونیو کیلئے ہنگامی اقدامات پر غور

آئی ایم ایف نے پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کے لیے ایف بی آر کو ڈیجٹیلائز کیا جائے ۔ آئی ایم ایف نےجاری رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن اصلاحات کی کوششیں تباہ کررہی ہے اس حوالے سے آئی ایم ایف نے حکومت کو کہا ہے کہ پاکستان میں سرکاری اداروں کی شفاف بنائی جائے اورنیب کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے درست ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *