شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائنزمیٹنگز خصوصی اہمیت اختیار کر گئیں

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائنزمیٹنگز خصوصی اہمیت اختیار کر گئیں

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالےس ے متوقع سائیڈ لائینز میٹنگز خصوصی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ۔ پاکستان کی چین، روس ودیگر ممالک سے 11 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پربات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائینز میٹنگز خصوصی اہمیت اختیار کر گئی ہیں اور چینی وزیراعظم کےدورہ پر اربوں ڈالرکےمعاہدوں کے مزید ایم او یوز پردستخط کاامکان طاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کےساتھ ایم ایل ون کی تعمیرکیلئے 6.8 ارب ڈالر کا معاہدہ طے ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم ایل ون 3 فیز میں مکمل ہو گا،پہلےفیزکےتحت 2.7 ارب ڈالرخرچ ہونگے جبکہ دوسرے فیزمیں 2.6 ارب ڈالر،تیسرے فیزمیں 1.4 ارب ڈالرخرچ ہونگے اور400 ارب روپےکی لاگت کے سکھر تا حیدرآباد موٹروے تعمیر کیلئے معاہدے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بغاوت، اہم رہنماؤں سے استعفے کا مطالبہ

سکھرتا حیدرآباد موٹروے بننے سے پشاور تا کراچی کا سفر بذریعہ موٹروے ہوسکے گا اورتھاہ کوٹ سے رائےکوٹ قراقرام ہائی وے تعمیر کیلئےچینی حکام سےبات چیت جاری ہے اورتھاہ کوٹ سے رائےکوٹ تک تعمیر پرتقریباً1 ارب ڈالرلاگت آ سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 700 میگاواٹ کے آزاد پتن ہائیڈرومنصوبےکیلئے2 ارب ڈالرمعاہدے پر بھی د ستخط کا امکان طاہر کیا جا رہا ہے اور معاہدےسے 700 میگاواٹ کا آزاد پتن ہائیڈرومنصوبہ 2026 تک مکمل ہوسکےگا۔ اس کیساتھ ساتھ چین،پاکستان میں سی پیک ٹوکےتحت معاہدوں کے ایم اویوزپردستخط ہونگے اورروس کے ساتھ بھی ریلوے، توانائی اور انفراسٹرکچر پربات چیت ہوگی جبکہ روس کیساتھ کوئٹہ تافتان ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن پربات چیت ہوگی، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ زرعی مشینری اور آلات پر بھی بات چیت ہوگی اوربیلاروس کےساتھ ٹریکٹرکی تیاری کےپراجیکٹ پربات چیت ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *