آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں 8 روپے سے زائد اضافے کی تجویز دی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزیر خزانہ آج قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اس کے باوجودعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ آئل 75 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 71 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔