روسی وزیراعظم بھی بڑے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

روسی وزیراعظم بھی بڑے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

روسی وزیراعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن اسلام آباد پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم الیکسی اوورچک شام کو اسلام آباد پہنچ گئے تھے روسی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک بڑا وفد پاکستان آیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس:بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے

ایس سی او سربرہان مملکت اجلاس کے لئے سب سے بڑا وفد روسی فیڈریشن کا ہے ، روسی وفد دو حصوں میں پاکستان پہنچا ہے ، سفارتی روسی وفد میں وزیراعظم اور ڈپٹی وزیر اعظم کے علاوہ دو سے تین سے چار وزراء بھی شامل ہیں ۔

روسی وزیر اعظم کے وفد میں 58 سے زائد روسی صحافی بھی شامل ہیں ، روسی وزیر اعظم کل ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کریں گے ، سفارتی ذرائع کے مطابق میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن کی اعلیٰ پاکستانی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کی ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت سے ملاقاتیں

روس اور چین شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے بانی ممالک ہیں ۔ روس اور چین نے مل کر 1996 میں شنگھائی فا ئیوکی بنیاد رکھی تھی ۔ شنگھائی فائیو بعد میں سنگھائی تعاون تنظیم بنی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *