شنگھائی تعاون تنظیم کے باعث تین دن کی بندش کے بعد ایکسپریس وے کو عام آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ یہ راستہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے باعث بند کیا گیا تھا، اور اب دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔اسی طرح، سری نگر ہائی وے بھی مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تاہم، کل شام تک غیر ملکی مہمانوں کی روانگی تک مختلف اوقات میں سرینگر ہائی وے پر ٹریفک روکی جائے گی۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
ریڈ زون میں داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ سے گزرنے کی اجازت ہوگی، لہذا اس جانب غیر ضروری سفر کرنے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔