وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی لگا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی منظوری کےبعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے، جس کے مطابق بیوروکریٹس تعلیمی دوروں کے لئے بیرون ملک نہیں جا سکیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:ہمیں نامزد چیف جسٹس سے کوئی مسئلہ نہیں، آئینی ترمیم پر اعتراض ہے : علی محمد خان
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل مینجمنٹ کورسز کے تحت فارن سٹڈی ٹور فوری طور پر معطل کئے جائیں۔ نوٹیفکیشن کے تحت 121ویں مینجمنٹ کورس کے شرکا ء پڑھائی کیلئے باہر نہیں جاسکیں گے، مستقبل کیلئےمینجمنٹ کورسز کیلئے فارن سٹڈی ٹورز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔