پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی محفوظ نہیں، پولیس جب چاہے گھروں میں گھس جاتی ہے۔
صنم جاوید نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی لندن پلان کے تحت جب جیل گئیں تو وہ ڈیل تھی، ان کی رہائی پر ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے، کیا ان کے گھر میں ماں بہن نہیں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا میں زیادہ محفوظ ہیں کیونکہ وہاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے۔
صنم جاوید نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد پولیس کی نفری بنی گالا اور زمان پارک پہنچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں انہیں خیبرپختونخوا جانا پڑا۔