پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، فیصل چودھری وکلاء ٹیم سے فارغ

پی ٹی آئی میں شدید اختلافات، فیصل چودھری وکلاء ٹیم  سے فارغ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہدایت پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل چوہدری کی پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی انہیں مہنگی پڑی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل، سلمان اکرم راجہ، نے انہیں قانونی ٹیم سے ہٹا دیا ہے۔فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کے مختلف واٹس ایپ گروپس سے بھی نکال دیا گیا، اور یہ اختلاف اس وقت ہوا جب انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا 125 تین سالہ قسطوں پر کتنے کا ملے گا؟ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

ایڈووکیٹ فیصل کا کہنا ہے کہ وہ بانی تحریک انصاف اور کارکنان سے جھوٹ نہیں بول سکتے، اور انہوں نے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران جو کچھ ہوا، وہ سب بیان کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں بانی تحریک انصاف سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

 نجی ٹی وی پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کا رکن نہیں تھے، اس لیے انہیں نکالنے کا کوئی سوال ہی نہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وہ عمران خان کے قانونی مشیرہوں اور انہیں پارٹی کے معاملات سے سروکار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

فیصل چوہدری نے کہا کہ خان صاحب نے انہیں بلاکر کچھ کام تفویض کیے تھے، اور وہ ان کے احکامات کو بخوبی نبھا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کسی کی شکایت نہیں لگائی، بلکہ جو کچھ باہر دیکھا، وہ صرف اس کی اطلاع دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *