لاہور میں مرغی کا گوشت سستا، انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں مرغی کا گوشت سستا، انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے، جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حالیہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آج مرغی کا گوشت 18 روپے فی کلو سستا ہوا، جس کے بعد سرکاری نرخنامے کے مطابق اس کی فی کلو قیمت 551 روپے تک پہنچ گئی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 13 روپے فی کلو کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی پرچون قیمت 380 روپے فی کلو اور تھوک قیمت 366 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد انڈوں کی قیمت 315 روپے فی درجن تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں گزشتہ روز مرغی کا گوشت 630 روپے فی کلو تھا۔ ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *