عدالت نے سچل تھانے میں درج دونوں مقدمات میں حلیم عادل شیخ کو بری کر دیا۔ حلیم عادل شیخ کے وکیل نے بتایا کہ دونوں مقدمات میں ایک ہی نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
پولیس نے ملزمان پر گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور پتھراؤ کرنے کے الزامات لگائے تھے، تاہم عدالت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو ریلیف فراہم کیا۔