پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی چیف جسٹس تقرری کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق ہم 26ویں ترمیم کو مسترد کرتے ہیں لیکن نئے تعینات ہو نیوالے چیف جسٹس آف پاکستان کو دل سے قبول کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان جیل میں صحت مند ، ہشاش بشاش ہیں: طلال چودھری
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری اگرچہ 26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن پارٹی انہیں بطور چیف جسٹس قبول کرتی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ تحریک انصاف کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے فوری طور پر استعفیٰ کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا منصوبہ تیار
جب بیرسٹر گوہر سے اس بارے پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی آپشن تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں زیر غور نہیں، تاہم چند دن قبل فیصلہ کیا تھا کہ پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن میں شامل ہوگی۔