آصف زرداری ملاقات کیلئے بلائیں تو ملاقات کرلوں گا، اسد عمر

آصف زرداری ملاقات کیلئے بلائیں تو ملاقات کرلوں گا، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میرا پیپلزپارٹی میں جانے کا ہی نہیں بلکہ سیاست کرنے کا بھی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم اگر آصف زرداری ذاتی طور پرملاقات کیلئے بلائیں تو ملاقات کرلوں گا۔ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں لیکن سیاسی طور پر شدید اختلافات ہیں۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک سے بہت لگائو ہےاور اکثریت تحریک انصاف کی سپورٹر ہے۔پی ٹی آئی کے بیرون ملک سپورٹرز سمجھتے ہیں کہ قاضی فائز عیسیٰ نے منصف کا کردار ادا نہیں کیا، ان کے رویے پر تحفظات ہیں۔ جس پر اوورسیز تنقید کرتے ہیں تو کسی کو کوئی اعتراض یا تعجب نہیں ہونا چاہئے۔ تاہم جو طریقہ کار اختیار کیا گیا اور ان کی گاڑی پر مُکے مارے گئے یہ طریقہ ٹھیک نہیں تھا۔ لندن کے قوانین کے مطابق پلے کارڈز لے کر کھڑے ہوجاتے اور مہذب انداز میں نعرے بازی کرتے تو کوئی اعتراض نہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: اسد عمر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید

انہوں نے کہا کہ امریکا اور لندن یا مہذب معاشروں میں اظہار تنقید یا احتجاج کیلئے ایک کوڈ آف کنڈکٹ ہے، پی ٹی آئی سپورٹرز کو چاہیے تھا کہ احتجاج ریکارڈ کراتے گاڑی پر حملہ نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کے مطابق، قاضی فائز عیسیٰ کا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا، مخالفت جس حد تک بھی ہو قانون کے دائرے سے نہیں نکلنا چاہئے۔ میرے نزدیک قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں انصاف ہوا لیکن انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *