خیبر پختونخوا میں ڈینگی سکینڈل بھی سامنے آگیا

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سکینڈل بھی سامنے آگیا

قومی احتساب بیورو کی جانب سے پابندی کے باوجود محکمہ صحت نے نجی کمپنی کو ڈینگی تدارک کیلئے 6 کروڑ 89 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی۔ جس میں محکمہ صحت کے بعض حکام کی جانب سے مبینہ طور پر بھاری کمیشن وصول کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق 2017میں محکمہ صحت نے ڈینگی تدارک کی سپرے کیلئے کمپنی کو ٹھیکہ دیا تھا۔ غیر معیاری ادویات سے متعلق محکمہ صحت اور بعدا زاں نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ محکمہ صحت نے نیب کو آگاہ کیا کہ ڈینگی ادویات کی مد میں کمپنی کو ادائیگی نہیں ہوئی۔ محکمہ صحت کی واضح ہدایات کے بعد نیب نے انکوائری روک کر معاملہ محکمے کے سپرد کردیا۔

تاہم واضح ہدایات کے باوجود جون 2024 میں مذکورہ کمپنی کو 6کروڑ 89 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی جس میں بڑے پیمانے پر محکمہ صحت حکام نے مبینہ طور پر کمیشن وصول کیا۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *