ملک میں تیل و گیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعداد و شمارکے مطابق 31 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65582 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ کے دوران ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 64467 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔
اعداد و شمارکے مطابق 31 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2737 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں دو فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2694 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق 31 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 30582 بیرل، پی پی ایل 10620 بیرل، پی او ایل 1099 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4227 بیرل ریکارڈکی گئی ہے۔
اسی طرح 31 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 576 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 577 ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 755 ایم ایم سی ایف ڈی اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 60 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے۔