ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متوقع

ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متوقع

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے رواں ماہ نومبرکے آخر تک الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ویژن ہے کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائی جائیں اور اس حوالے سے کچھ مینوفیکچررز پہلے ہی پاکستان میں دو اور تین پہیوں والی گاڑیاں بنا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بننے والی تین پہیوں والی گاڑیاں بھی برآمد کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے 4 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دو پہیوں والی گاڑیوں پر سبسڈی فراہم کرے گی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایسے طلباء میں 100 ای موٹر سائیکلیں مفت تقسیم کی جائیں گی جو اپنے اداروں کے ٹاپرز ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹرویز پر 40 چارجنگ اسٹیشن ز قائم کیے جائیں گے جبکہ شاہراہوں اور دیگر مقامات پر 300 کے قریب ایسے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *