موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے۔ مختلف شہروں میں انڈوں کی قیمتیں 300 سے 350 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہیں۔
اسلام آباد میں فی درجن انڈوں کی کم سے کم قیمت 330 روپے ہے، جب کہ راولپنڈی میں یہ قیمت 340 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں بھی انڈے 340 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔
پشاور میں انڈ وں کی قیمت 340 روپے، سکھر میں 320 روپے فی درجن تک پہنچ چکی ہے۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں انڈے 330 روپے فی درجن میں مل رہے ہیں، جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں انڈو ں کی قیمت 330 اور 340 روپے کے درمیان ہے۔
سرگودھا میں انڈے 325 روپے فی درجن، ملتان، بہاولپور اور لاڑکانہ میں انڈوں کی قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق انڈوں کی قیمتوں میں اس اضافے کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں اور پیداواری عوامل میں کمی کی طرف اشارہ ہے۔