وزیراعظم شہبازشریف کی قوم سے بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقا کی اپیل

وزیراعظم شہبازشریف کی قوم سے بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقا کی اپیل

وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے بارانِ رحمت کیلئے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کر دی۔

وزیراعظم  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم سے درخواست ہے کہ نماز استسقا ادا کرے،  اللہ تعالیٰ سے باران رحمت کے لئے خصوصی دعامانگی جائے اور علمائے کرام خاص طور پر نماز استسقا کے اہتمام میں کردار ادا کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی اور بیماریوں سے نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے، دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو اس تکلیف سے نجات مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے ، موجودہ صورت حال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

خیال رہے پنجاب کے کئی شہروں پراس وقت بھی سموگ چھائی ہوئی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہیں، لاہور 1172 پوائنٹس کےساتھ ملک کےآلودہ ترین شہروں میں سرفہرست جبکہ ملتان322پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبرپرہے۔

سموگ قوانین کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں 8477 سے زائد دھواں دینے والی گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *