سپریم کورٹ آئینی بینچ نے التواء درخواست پر کاروائی ملتوی کردی

سپریم کورٹ آئینی بینچ نے التواء درخواست پر کاروائی ملتوی کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آئینی بینچ نےغیر ملکی بنک اکاؤنٹس چھپانے اور لوٹی رقم ریکوری کیس کی درخواست پر کاروائی ملتوی کردی۔

عدالت نے ایف آئی اے اور ایف بی آر کو غیر ملکی خفیہ بنک اکاؤنٹس پر رپورٹ طلب کرلی۔ وکیل حافظ احسان نے عدالت کو بتایا کہ قانونی پراسس کے تحت خفیہ اکاؤنٹس اور ریکوری پر کاروائی چل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس قانون میں ترمیم ہوچکی ہے اور یہ معاملہ ایف بی آر اور ایف آئی اے کا ہے جبکہ ایجنسیوں کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں۔

اس پر جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کیس میں ایف آئی اے ایف بی آر سمیت تمام ایجنسیوں کو رپورٹ کے احکامات جاری ہوئے۔ عدالت کاکہنا تھاکہ کیس کو ختم کرنا ہے تو رپورٹ دیدیں۔ جس کے بعد کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *