سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کب تک برقرار رہے گی؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کب تک برقرار رہے گی؟

سولر پینلز اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں کمی نے کاروباری افراد کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سولر مصنوعات کی خرید و فروخت میں شدید کمی دیکھنے کو ملی جس کے باعث قیمتیں کافی نیچے آگئیں۔ سولر پینلز فروخت کرنے والے ایک دوکاندار نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے سولر پینلز اور بیٹریوں کی خرید و فروخت متاثر ہوئی ہے اور اس کی وجہ سے سولر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں: سردیوں کی آمد کیساتھ ہی سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی دی گئی

ڈیلرز کے مطابق قیمتوں میں کمی کے باوجود خریداروں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو رہا۔ سولر پینلز کے کاروبار سے منسلک انجینئر عمیر عباس نے وضاحت دی کہ سولر مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر نہیں بدلتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چین نے کچھ عرصہ قبل سولر مصنوعات پر ٹیکسز لگائے تھے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، مگر اب مارکیٹ میں دوبارہ کمی آئی ہے۔

عمیر عباس نے مزید کہا کہ عام طور پر سموگ اور سردی کے موسم میں سولر مصنوعات کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہےتاہم اس بار صورتحال مختلف ہے اور کسٹمرز کی جانب سے طلب میں کمی آئی ہے۔سولر پینلز کے ریٹیل کاروبار سے منسلک نوید احمد نے بتایا کہ سولر پینلز کی خرید و فروخت میں سموگ کا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا بلکہ پاکستان میں سولر پینلز کی انسٹالیشن کا زیادہ تر انحصار قیمتوں پر ہوتا ہے۔ جب بھی قیمتیں کم ہوتی ہیں، تو سولر پینلز کی خریداری میں اضافہ ہوتا ہےمگر اس مرتبہ ایسا نہیں ہو رہا۔

نوید احمد کے مطابق چین سے مال پورٹ پر پہنچ چکا ہے، مگر کلیئرنس کے مسائل کی وجہ سے سولر پینلز مارکیٹ میں نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ پورٹ پر مال مسلسل جمع ہو رہا ہے، اور اس بار قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی ہے، تاہم یہ کمی صرف 15 سے 20 دن تک برقرار رہ سکتی ہے، اس کے بعد قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا امکان ہے۔

سولر پینلز کے ڈیلر سلمان قاضی کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمت فی واٹ 30 روپے ہے، جو کہ قیمتوں میں کمی کی ایک اور علامت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *