24 نومبر کا احتجاج، پی ٹی آئی کا حتمی پلان سامنے آ گیا

24 نومبر کا احتجاج، پی ٹی آئی کا حتمی پلان سامنے آ گیا

پی ٹی آئی کے 24 نومبرکے احتجاج کے پلان پر حتمی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلا کے روابط اور بہنوں کے پیغامات کے بعد پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ چوبیس نومبر کو پی ٹی آئی کے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے لیے دو سے تین دن لگیں گے۔ تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے جنہیں 26 نومبر اسلام آباد داخل ہونا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت کے ہمراہ علیمہ خان اور بہنیں بھی موجود ہوں گی۔

لاہور میں بس اڈے بند ہونا شروع، اسلام آباد میں بھی بند کرنے کا حکم

اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کا پروگرام بھی پلان کا حصہ ہے۔ علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اور بہنیں بھی قافلے کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔ ہم بھائی کی رہائی کے لئے پارٹی ورکرز کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔

کیا بشری بی بی بھی احتجاج میں شریک ہوں گی اس سوال کا جواب دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آپ انہی سے پوچھ لیں ہم اپنا بتا سکتی ہیں، امکان ہے کہ بشری بی بی بھی شریک ہو سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخواکی قیاد ت نے کارکنوں کوخصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔قیادت کی کارکنان کو شیلنگ سے بچنے کے لئے ماسک اورپانی بوتل ضرور ساتھ رکھنے کی ہدایت۔ موبائل سروس معطل ہونے کی صورت میں ہرگروپ کیساتھ واکی ٹاکی یعنی وائرلس سیٹ لانے کی ہدایت جاری کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *