دریائے جہلم میں کنٹینرز لگانے کی وجہ سے ایمبولینس کو پل عبور کرنے سے انکار کردیا گیا جس کے نتیجے میں ایک مریض دم توڑ گیا۔
ایمبولینس سرائے عالمگیر سے ایمرجنسی علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم جارہی تھی، ایمبولینس کو دریائے جہلم کے پل پر روکا گیا اور پولیس نے مریض کے اہل خانہ کی بار بار درخواست کے باوجود اسے پل عبور کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
بعد ازاں ایمبولینس کو بار بار داخل ے سے منع کیے جانے کے بعد انہیں مریض کی لاش کو پیدل لے جانے پر مجبور ہونا پڑا۔حکام نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج سے قبل جی ٹی روڈ اور موٹر ویز سمیت اسلام آباد کی طرف جانے والی اہم شاہراہوں کو بند کردیا ہے۔
جی ٹی روڈ مریدکے سے جہلم تک دونوں سمتوں کے ساتھ ساتھ گجرات میں دریائے چناب پل پر بھی مکمل طور پر بند ہے جہاں دونوں جانب کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔