بیلاروس کے 75 رکنی وفد کی اسلام آباد آمد، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل آئینگے

بیلاروس کے 75 رکنی وفد کی اسلام آباد آمد، صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل آئینگے

بیلاروس کا75 رکنی  وفد اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا، سخت سیکیورٹی حصار میں بیلاروس کے وفد کو فیض آباد سے گزارا گیا ، وفد کا استقبال وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بھی وفد کے استقبال کے موقع پر موجود تھے، بیلاروس کے وفد میں وزیر خارجہ سمیت تجارتی افراد بھی شامل ہیں ۔

خیال رہے کہ بیلاروس کے صدر کی سرکاری دورے کے دوران  وزیر اعظم شہباز شریف سے تفصیلی بات چیت ہوگی اور دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں پرتعاون کے فروغ پر تبادلہ کیا جائے گا ۔

دورے میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *