حسن ابدال: حلقہ پی کے 4تحریک انصاف کے ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ کو اسلام آباد جاتے ہوئے حسن ابدال کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق علی شاہ خان اپنے قافلے کی قیادت کر رہے تھے اور چائے پینے کے لیے موٹر وے سے اترے ہی تھے کہ تھانہ حسن ابدال کی حدود میں انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
علی شاہ خان کے قریبی ساتھیوں اور ان کے سوشل میڈیا پیج پر گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔