پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان منسٹر انکلیو میں مذاکرات جاری  ہیں، مذاکرات میں متفقہ طور پر دھرنا پوائنٹ کا فائنل ہوگا

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیر کرنے کی تجویزہے ،  دھرنا پوائنٹ ڈکلئیر ہونے کے بعد حکومت مظاہرین کے راہ میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ حسن ابدال سے گرفتار

ذرائع کاکہنا ہے کہ  مذاکرات میں اسد قیصر اور امیر مقام بھی منسٹر انکلیو پہنچ گئے ہیں، پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، اسد قیصر شریک ہیں ، حکومت کی طرف سے ایاز صادق ، رانا ثنا اللہ ، امیر مقام، ایاز صادق ،محسن نقوی  بھی موجود ہیں ۔

مذاکرات کا دورجاری ہے جبکہ شرائط میں کہا گیا ہےکہ مظاہرین بھی پشاور موڑ سے آگے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *