اسلام آباد: پی ٹی آئی ایم این اے شیرافضل مروت نے احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے، مجھ سمیت دیگر کارکنان جلوس میں شریک ہورہے ہیں۔
وڈیو پیغام کے ذریعے انہوں نے رینجرز اور پولیس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں شرپسند عناصر بھی شریک ہوئے ہیں جن کے ساتھ پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔ وہ پچھے سے وار کرکے احتجاج میں اپنے مزموم عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں، مگر ہمارا احتجاج پرامن ہے اور ہم صرف اپنے مطالبے کیلئے آئے ہیںَ۔ انہوں نے کامیاب مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے پرصوبائی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا ملک بھرسے لاکھوں کی تعداد میں ورکرز جلوس میں شریک ہورہے ہیں، اور موجودہ صورتحال میں جلوس جی نائن کراس کرکے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔