پی ٹی آئی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاریوں کا فیصلہ

پی ٹی آئی یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاریوں کا فیصلہ

اسلام آباد: ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس صحافیوں کے روپ میں موجود تھے اور پولیس کی حکمت عملی سے قیادت کو آگاہ کر رہے تھے۔ ادھر اسلام آباد میں سی آئی اے سینٹر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے افراد کو سیکٹر آئی نائن مرکز میں واقع سی آئی اے سینٹر میں رکھا جائے گا۔

مزید برآں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مختلف شہروں میں 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے دو اور گوجرانوالہ کے ایک مقدمے میں پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ ٹیکسلا کے مقدمے میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، اور اسد قیصر کے نام بھی شامل ہیں۔

ان مقدمات میں دہشت گردی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *