وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال تک دھرنا جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ میں بابر سواتی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے، دھرنے پر عمران خان کا مکمل اختیار ہے۔ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک عمران خان کال آف نہیں کرتے۔ ضروری نہیں عوام ہر وقت دھرنے میں ہوں۔ ہم پر تشدد نہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی جواب نہ دیتے۔
عمران خان نے ڈی چوک احتجاج کی کال دی تھی۔ عمران خان جیل میں ہیں۔ ہمیں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی اور نہ عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے۔ پولیس، رینجرز، پاک فوج ہمارے بھائی ہیں۔ ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ ہماری جماعت کیساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔ ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک احتجاج عمران خان کال آف نہیں کرتے۔
ہم اپنے کارکنان کو رہا کروائیں گے۔ پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ ہماری جماعت کیساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میں نہ کہوں دھرنا جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے احتجاج کے دوران جاں بحق ہونیوالے کارکنان کے اہلخانہ کیلئے ایک، ایک کروڑ روپے دینے اور زخمیوں کا علاج کروانے کا اعلان کر دیا۔