کراچی:سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہےاگرملک میں حالات خراب ہوں تو گورنر راج لگایا جاسکتا، کیونکہ آئین اس سلسلے میں اجازت بھی دیتاہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گورنر راج کے حق میں نہیں ہے۔ نیب کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کودیکھ کرلگتاہےکوئی ٹی وی سیریل چل رہی ہے، ایک صوبے کا وزیراعلی وفاقی دارالحکومت پر حملہ کیا، اس پر قانونی ایکشن ہونا چاہیے۔
سن 1973 میں بھی ایک صوبے کے وزیراعلی نے وفاق پر حملہ کیاتھا لیکن اس کےخلاف کارروائی نہیں ہوئی تھی، وہی سین آج بھی جاری ہے۔ پی پی پی رہنما نے عدالتی پیشی پر کہا کہ میرا کیس وہیں پر ہے، جہاں پچھلی دفعہ چھوڑگئےتھے۔ انہوں نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر کی کسی رشتہ دار کی ڈیٹھ ہوگئی تھی اس لیے کیس ملتوی ہوا۔