اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے گورنر راج کے نفاذ سے پہلے پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی اور اے این پی سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے اپنی قانونی رائے پیش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا نے دو بار وفاق پر چڑھائی کر کے گورنر راج کا جواز پیدا کیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کیا گیا۔
کابینہ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس صرف گورنر راج کے نفاذ کے ایک نکاتی ایجنڈے پر منعقد ہوا، اور حتمی فیصلہ سیاسی اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔