رہنما مسلم لیگ ن اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی احتجاجی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ریاست کے خلاف پرو پیگنڈا کیا اور شاید اب تحریکِ انصاف کبھی احتجاج کی کال نہ دے سکے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی اموررانا ثنا اللہ نے کہا کہ پختونوں سے متعلق پی ٹی آئی پروپیگنڈا کر رہی ہے،احتجاج کے دوران خیبرپختونخوا سے 15 سے 20 ہزار کےقریب مسلح لوگ اسلام آباد لائے گئے، جو لوگ گمراہ کرکے خیبرپختونخوا سے مسلح جتھے لائے ، وہ ذمہ دار ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب اتنی جلدی دوبارہ احتجاج کی پوزیشن میں نہیں آئے گی، شاید اب پی ٹی آئی کبھی بھی احتجاج کی کال نہ دے سکے ،ہم پہلے بھی ان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار تھے، آج بھی ہیں، وزیراعظم نے ان کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن انہوں نے انکار کیا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ڈھائی سو کے قریب اہلکار زخمی ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی کاکوئی انتظام نہیں تھا،وہاں ان کا رکنا مشکل تھا،تحریک انصاف کی قیادت معصوم لوگوں کو ورغلاکر احتجاج میں لائی۔