پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) نے پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ای-آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے گاڑیوں کے پُرکشش نمبر پلیٹس کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ای-آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعےاب شہری اپنے گھروں میں بیٹھ کر اس بولی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ای-آکشن سسٹم کے ذریعے موٹر سائیکلوں اور موٹر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی کی جائے گی۔
کامیاب بولی لگانے والے نتائج اور تفصیلات براہ راست ای-آکشن ایپ پر دیکھ سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل 31 دسمبر 2024 تک جاری رہے گا۔