پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس سے متعلق اندرونی کہانی آزاد نیوز نے حاصل کرلی

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس سے متعلق اندرونی کہانی آزاد نیوز نے حاصل کرلی

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی آزاد نیوز نے حاصل کرلی ۔

ذرائع  کے مطابق سول نافرمانی کی تحریک چلائے یا نہیں ،اس کے لیے سب کمیٹی بنادی گئی، سب کمیٹی 48 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرائے گی، سب کمیٹی کو بیرسٹر گوہر علی خان لیڈ کریں گے۔

ذرائع  کے مطابق 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلے کیے  گئے، ایف آئی آر کی اندراج کیلئے بھی کمیٹی بنائی گئی، ایف آئی آر درج کرنے کی کمیٹی کو لطیف کھوسہ لیڈ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں : بھاگ کر نہیں جائیں گے، مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر جسٹس منصور شاہ کا جواب

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے بریفنگ میں کہا کہ نعیم حیدر پنجوتھہ اور دیگر وکلاء بھی کمیٹی میں شامل ہیں، پی ٹی آئی کے 146 کارکنان 26 نومبر کے احتجاج کے بعد مکمل طور پر لاپتہ ہے

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں  پختونوں کی پروفائلنگ کے حوالے سے بھی کمیٹی میں بات چیت  کی ، کمیٹی ممبران نے پختونوں کی پرفائلنگ کی مذمت کی، کمیٹی نے ایمان مزاری کی خدمات کو بھی سراہا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *