آج رات بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان

آج رات بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان

ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے اور آج رات بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: مری میں برف باری، سیاحوں اور شہریوں کے لیے اہم ہدایات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

آج کے درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ لیہ، اسکردو اور قلات میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوپس میں منفی 6، گلگت، کالام اور استور میں منفی 4، جبکہ بگروٹ، دیر اور مالم جبہ میں ٹمپریچر منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *