روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278روپے سے نیچے آگئی۔
انٹر بینک میں دوران کاروبار ایک موقع پر ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کی کمی آ نے سے ڈالر 277روپے 80پیسے کا ہوگیا تھا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 03پیسے کم ہوئی اور ڈالر 277روپے 97پیسے کی سطح پر بندہوا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا، ڈالر کی قدر میں 01پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر 278روپے 95پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں بھی ریکارڈ کاروبار ہوا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 916.44 پوائنٹس کے اضافے سے 109970.38پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔