آئرلینڈ کا جزیرہ جہاں منتقل ہونیوالوں کو 1 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائیگی

آئرلینڈ کا جزیرہ جہاں منتقل ہونیوالوں کو 1 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائیگی

آئرلینڈ کی حکومت نے اپنی جدید پالیسی Our Living Ireland کے تحت ملک کے قدرتی جزیروں میں رہنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم اقتصادی مراعات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس کا مقصد آئرلینڈ کی آف شور کمیونٹیز کو زندہ رکھنا اور ان کی پائیداری کو یقینی بنانا ہے۔

آئرلینڈ کی یہ پالیسی لوگوں کو آئرلینڈ کے 30 آف شور جزائر میں منتقل ہونے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ ان جزائر کی منفرد ثقافت اور قدرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھا جا سکے۔ حکومت ان افراد کو کافی نقد گرانٹ فراہم کر رہی ہے، جس کا مقصد ان جزائر کی کمیونٹیز کو فعال اور ترقی پذیر بنانا ہے۔

آئرش حکومت ان جزائر میں نئی جائیداد خریدنے والے افراد کو €80,000 تک کی گرانٹ فراہم کر رہی ہے، خاص طور پر ان جائیدادوں کی بحالی کے لیے جو خستہ حال ہوچکی ہیں۔ یہ گرانٹس صرف ان جائیدادوں کے لیے دستیاب ہوں گی جو 1993 سے پہلے تعمیر ہوئی ہوں اور جو کم از کم دو سال سے خالی پڑی ہوں۔

یہ پروگرام صرف آئرلینڈ کے رہائشیوں کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس مناسب امیگریشن اجازتیں ہیں۔ غیر EU/EEA شہریوں کے لیے یہ اسکیم دستیاب نہیں ہے۔ درخواستیں یکم جولائی سے کھل جائیں گی اور افراد کو کسی بھی نامزد جزیرے پر جائیداد خرید کر اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

آئرلینڈ کی یہ اسکیم نہ صرف آف شور کمیونٹیز کی بقا کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے، بلکہ اس کے ذریعے جزیروں کی معیشت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ اس پروگرام سے ملک کے قدرتی وسائل کی حفاظت میں بھی مدد ملے گی، اور ان علاقوں میں نئی زندگی کی لہر دوڑ جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Christopher (@magnifyvideos)

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *