سابق وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ایک اور کیس سامنے آ جائے گا جس میں ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکل جائے گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ تیار ہو چکی ہے اور اب سزاؤں کا تعین کیا جائے گا۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 9 مئی کے علاوہ بھی دیگر احتجاج ہوئے ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے، ارشد شریف کے قتل اور دیگر اہم واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کا کیس بہت اہم ہے اور اس میں ایک اور اہم نام بھی شامل ہے۔ وہ نام آج کل عمران خان کے قریبی لوگوں میں شامل ہے جو قاتلانہ حملے میں ملوث تھا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید نے اس تمام معاملے کے شواہد اور ثبوت فراہم کر دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے فیض حمید کو بھرپور طریقے سے استعمال کیا، اور اگرچہ آربی چیف کو اس بات کا کریڈٹ دینا چاہیے کہ اب کوئی طاقتور فرد انصاف کے کٹہرے سے نہیں بچ سکتا، تاہم یہ واضح کیا کہ مراد سعید اور حماد اظہر جیسے افراد کیوں غائب ہیں وہ کیوں سامنے نہیں آتے۔
انہوں نے قمر جاوید باجوہ کے بارے میں بھی کہا کہ وہ بھی الزامات لگا سکتے ہیں، لیکن جب دو طاقتور مل جائیں تو پھر مشکل ہوتی ہے، وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی ایک ہو جائیں تو آرمی چیف کیا کر سکتے ہیں۔