وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ممکن ہےعمران خان کا ملٹری ٹرائل کیا جائے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل صرف ڈائیلاگ کے ذریعے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے تمام فیصلوں کے واحد اختیار رکھتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید بتایا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، لیکن حکومت ہر مسئلے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی تمام ایشوز پر ڈائیلاگ کی دعوت دے چکے ہیں۔ تاہم، عمران خان کی جانب سے ہمیشہ حکومت کے ساتھ بات چیت سے انکار کیا گیا۔