معروف پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ گرفتار

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ گرفتار

 معروف پاکستانی ٹک ٹاکر، یوٹیوبر رجب بٹ کو شادی کے اگلے ہی دن گرفتار کرلیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ تحفے میں ملا ، جس کے بعد غیر قانونی شیر کا بچہ تحفےمیں لینے پر ان کے خلاف پولیس نے  ایکشن لے لیا ۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے رجب بٹ کے گھر پارک ویو میں چھاپہ مارا ،محکمہ وائلڈ لائف نے گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔

رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی  جس کے بعد چوہنگ پولیس نے  ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں رجب بٹ نے اپنی شادی پر خطیر رقم خرچ کی ہے اور شادی پر بہت سے معروف ٹک ٹاکرز نے شرکت کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *