ٹیوٹا فورچیونر وی کے لیے پانچ سالہ آسان اقساط کا منصوبہ

ٹیوٹا فورچیونر وی کے لیے پانچ سالہ آسان اقساط کا منصوبہ

ٹویوٹا فورچیونر وی ایک ایسی گاڑی ہے جو بہترین کارکردگی کیساتھ لگژری سواری کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اس کا ڈیزائن سڑک پر اسے ایک نمایاں لُک دیتا ہے۔ 

ٹیوٹا فورچیونر وی 2694 سی سی انجن کے ساتھ آپ ایک طاقتور اور مستحکم سفر کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ گاڑی 4×4 ہونے کی وجہ سے آف روڈ اور آن روڈ دونوں قسم کے سفر کو آسانی سے سنبھالنے کے لیے مکمل طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔ اس میں مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایئر بیگز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سماراج سے دوسری شادی کرلی

دسمبر 2024 تک کراچی میں ٹویوٹا فورچیونر وی کی ایکس فیکٹری قیمت 16.999 ملین روپے ہے، جس میں 25 فیصد سیلز ٹیکس شامل ہے۔میزان بینک کی جانب سے پانچ سالہ قسطوں کے منصوبے کے تحت ٹویوٹا فورچیونر وی کے خریدار کو 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور 15 فیصد بقیہ قیمت کے ساتھ گاڑی خریدنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت خریدار کو 51 لاکھ 2 ہزار 800 روپے کی پیشگی رقم جمع کرانی ہوگی، جس میں3100 روپے کی پروسیسنگ فیس شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی کی ماہانہ قسط 2 لاکھ 68 ہزار 842 روپے ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *