سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست دائرکردی

سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست دائرکردی

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے 26 ویں ترمیم 2024 کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں ترمیم کو غیر آئینی، غیر قانونی اور ناقابل عمل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چھبیسویں ترمیم سے آئین کی اہم خصوصیات اور بنیادی اقدار ختم ہو گئی ہیں، جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ترمیم سے بنیادی حقوق اور اختیارات کی تقسیم پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، اور یہ آئین کی بنیادی خصوصیات کو بدلنے، منسوخ کرنے یا ختم کرنے کی کوشش ہے۔ چھبیسویں ترمیم آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت غیر قانونی اور ناقابل عمل ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے استدعا کی ہے کہ چھبیسویں ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، اور اس کے سیکشنز 7، 10، 14، 17، 21 اور 27 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترمیم غیر قانونی اور غلط طریقے سے منظور کی گئی ہے، اور اس کے تحت کیے گئے تمام فیصلے، نوٹیفکیشنز، تقرریاں اور دیگر اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔

مزید برآں، چھبیسویں ترمیم کے حق میں ووٹوں کے حصول کے طریقہ کار کی آزادانہ تحقیقات کی بھی استدعا کی گئی ہے، جبکہ سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ترمیمی ایکٹ 2024 اور سپریم کورٹ (ججز کی تعداد) ترمیمی ایکٹ 2024 کو بھی غیر آئینی قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *