صارفین کے لیے واٹس ایپ میں ایک اور شاندار فیچر کا اضافہ کر دیا گیا۔
اس فیچر کے ذریعے اب صارفین ایپ کے اندر رہتے ہوئے بہت آسانی سے دستاویزات کو اسکین کرسکیں گے۔
اس فیچر کو دستاویزات کی شیئرنگ کے مینیو کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس فیچر کے اضافے کے بعد صارفین کسی بھی دستاویز کو ڈیوائس کے کیمرے سے اسکین کر سکیں گے اس فیچر سے صارفین کو کسی اسکیننگ ٹول یا ایپ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
جن صارفین کو کوئی دستاویز کسی کے ساتھ شیئر کرنا ہوتی ہے ان کے لئے یہ فیچر انتہائی مفید ثابت ہوگا، رپورٹ کے مطابق جب صارف ڈاکومنٹ شیئرنگ مینیو اوپن کرے گا تو وہ وہاں اسکین آپشن کا انتخاب کر سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، باقی صارفین اس سے کب مستفید ہو سکیں گے اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔