پاکستان کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کے لیے لائسنس جاری

پاکستان کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کے لیے لائسنس جاری

پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی-فائیو کے لیے تعمیراتی لائسنس جاری کر دیا۔

پی این آر اے کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت 1200 میگاواٹ کا نیوکلیئر پاور پلانٹ ہوگا جو ملک میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا نیوکلیئر پاور پلانٹ بنے گا۔اس منصوبے میں جوہری توانائی کا محفوظ استعمال اور عالمی معیارات کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 کیلئے ہونڈا 125 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

ادارہ تابکاری کے مضر اثرات سے تحفظ کے لیے بھرپور عزم رکھتا ہے۔ مزید برآں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے اپریل 2024 میں سی-فائیو کے تعمیراتی لائسنس کے لیے درخواست دی تھی جس کے ساتھ ابتدائی حفاظتی جائزہ رپورٹ اور دیگر ضروری دستاویزات بھی جمع کرائی گئی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *