صدر مملکت نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے

صدر مملکت نے سوسائٹیز رجسڑیشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر  پاکستان کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا بتانا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا گیا ہے ، قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد سومرو نے لاڑکانہ میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سال 2024 : پاکستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں ، خوارج سمیت 925 دہشتگرد جہنم واصل

پیپلزپارٹی کی قیادت اور جمعیت علمائے اسلام سندھ کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال کے علاوہ مدارس رجسٹریشن بل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

صدر مملکت نے مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے اور معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور دینی مدارس کی رجسٹریشن کے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ پر اعتراض لگا کر اسے واپس بھیج دیا تھا جس پر جے یو آئی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ صدر پاکستان نے بیرونی دباؤ میں آکر سوسائٹی ایکٹ پر دستخط نہیں کیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *