جنوبی افریقہ نے اگلے سال جون میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف سینچورین میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد فائنل میں جگہ بنالی۔ جنوبی افریقہ کو چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک جیت درکار تھی اور اس جیت کے ساتھ انہوں نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔