2025میں 2 چاند گرہن اور 2سورج گرہن ہوں گے، ماہرین محکمہ موسمیات

2025میں 2 چاند گرہن اور 2سورج گرہن ہوں گے، ماہرین محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق 2025 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔

رواں سال پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا، جو صبح 8:57 پر شروع ہوگا۔ چونکہ یہ چاند گرہن دن میں ہوگا، اس لیے پاکستان میں یہ دکھائی نہیں دے گا۔ رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا، جو پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور افریقا میں دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2025 میں پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا اور یہ سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں دکھائی دے گا۔

مزید پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں ہلکی بارش کا امکان

دوسری جانب پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا۔چئیرمین روئیت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے۔ یکم رجب المرجب 1446ہجری 2جنوری کو ہوگی۔

چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابرآلور دہا اور کچھ علاقوں میں مطلع صاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے اور 2 جنوری کو یکم رجب المرجب 1446ہجری ہوگی۔

رجب کا ماہ شروع ہوگیا اور رمضان المبارک کے آغاز میںصرف دو ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *