لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت ہونے لگیں

لاہور میں سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت ہونے لگیں

لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ، صوبائی دارالحکومت میں سبزیاں بھی سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت 140 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 160 روپے کلو میں بیچا جار ہا ہے ۔ ٹماٹر کے سرکاری نرخوں میں 5روپے کمی کے بعد قیمت 180 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر220 روپے، آلو 70 روپے کے بجائے 80 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری

لہسن585 روپے کے بجائے 800، ادرک 295 روپے کےبجائے 400 روپے، بند گوبھی 60 اور پھول گوبھی 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ پالک اور ساگ 50 روپے اور دیگر موسمی سبزیاں شلجم 50، مولی40 اور گاجر 60 روپے کلو میں بیچی جارہی ہیں۔ دوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت بدستور 595 روپے فی کلو برقرار ہے اور فارمی انڈے 329 روپے فی درجن ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *