سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا و رہنماء عوام نیشنل پارٹی امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ کرم میں امن و امان کی صورت حال تشویش ناک ہے اور کے پی کے حکومت کی سنجیدگی نظر نہیں آرہی۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینئر رہنماء ای این پی اور دو مرتبہ وزیراعلیٰ مرتبہ صوبائی چیف منسٹر رہنے والے امیر حیدرخان ہوتی نے کہا کہ کرم کے حالات کی خرابی میں بیرونی ہاتھ کوکسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
2ماہ گزر چکے ہیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو کرم جانے کی توفیق نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے نام پر جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ، مجھے مشروط مذاکرات کی کامیابی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو این آراویا قانونی راستہ اپنانے میں سے ایک کاچناؤ کرنا ہو گا ۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی ٹیم کے پاس کوئی اختیار نہیں۔