کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقی بولر آپے سے باہرہو گیا اور اس نے بابراعظم کو گیند ماردی

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، جنوبی افریقی بولر آپے سے باہرہو گیا اور اس نے بابراعظم کو گیند ماردی

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بولر آپے سے باہر ہو گیا اور اس نے قومی بیٹربابراعظم کو گیند ماردی ۔

تفصیلات کے مطابق فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 141 رنز پر قومی ٹیم کی1 بھی وکٹ نہ ملنے پر افریقی بولر کو غصہ آگیا اور بابراعظم کو گیند دے ماری ۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے گیند تھامنے کے بعد وکٹ کے بجائے بابراعظم کی جانب پھینک دی حالانکہ بابراعظم وکٹ سے دور تھے۔ بولر کی اس حرکت پر بابراعظم بھی غصے میں آگئے اور انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار بولر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میراتھون: 7سالہ محمد حارث نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اس گرما گرمی پر کپتان شان مسعود آگے آ ئے اور امپائر سے بولر کے ناروا رویے کی شکایت کی۔ اگلی گیند پر جب دونوں کا آپس میں آمنا سامنا ہوا تو بولر کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور ا س نے مسکرا کر بابر اعظم سے بات کی۔ مسکراہٹ کا جواب بابراعظم نے بھی مسکرا کر دیا اور دونوں کے مابین معاملہ خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچ گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *