ایک بار چارج کریں اور مہینوں استعمال کریں: نیا اسمارٹ فون متعارف

ایک بار چارج کریں اور مہینوں استعمال کریں: نیا اسمارٹ فون متعارف

ایک چینی کمپنی نے ایسا انقلابی اسمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی بیٹری مہینوں تک چارج کی ضرورت محسوس نہیں ہونے دے گی۔

جدید اسمارٹ فونز ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں لیکن ان کی بیٹری لائف اکثر صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے،روزانہ یا کم از کم ہر دوسرے دن فون کو چارج کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔ لیکن ایک چینی کمپنی نے ایسا انقلابی اسمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی بیٹری مہینوں تک چارج کی ضرورت محسوس نہیں ہونے دے گی۔ یہ نیا اسمارٹ فون، جس کا نام ڈبلیو پی 100 ٹائٹن ہے، 33000 ایم اے ایچ کی حیرت انگیز بیٹری سے لیس ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون عام استعمال پر 2 سے 3 ماہ تک بغیر چارج کے چل سکتا ہے، جبکہ ہلکے استعمال پر 6 ماہ یا اس سے زیادہ بھی چارجنگ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

یہ بھی دیکھیں: انیس سال بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ڈبلیو پی 100 ٹائٹن میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت دی گئی ہے تاکہ اس بڑی بیٹری کو جلدی سے چارج کیا جا سکے۔ مزید برآں، اس میں 1200 لیومین کی طاقتور کمپنگ لائٹ موجود ہے جو اندھیری راتوں میں روشنی فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی، فلم بینی کے شوقین افراد کے لیے 100 لیومین 120 ہرٹز ڈی پی ایل پراجیکٹر بھی شامل ہے۔

اگر آپ سفر پر ہیں اور چارجر بھول گئے ہیں تو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ فون ایک یا دو ہفتے تک مسلسل استعمال کے لیے کافی ہے۔ کمپنی کے مطابق، اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم 6 ماہ ہے، جو اسے مارکیٹ کے دیگر فونز سے ممتاز بناتا ہے۔اس منفرد فون کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو (CES) میں پیش کیا جا رہا ہے، جہاں اس کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

فی الحال، یہ فون بڑے پیمانے پر دستیاب نہیں ہوگا بلکہ فروری 2025 میں کِک اسٹارٹر کی ایک مہم کے ذریعے محدود تعداد میں صارفین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ فون یقیناً بیٹری سے متعلق پریشانیوں کا ایک مستقل حل ثابت ہو سکتا ہے اور موبائل انڈسٹری میں نئے رجحانات کا آغاز کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *