پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہئے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا تو مذاکراتی ٹیم کو بیٹھنا چاہئے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور بیانات نہیں دینے چاہئیں۔ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہئے۔ بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تحریری مطالبات کو انا کا مسئلہ بنایا گیا تھا مگر عمران خان نے بہت لچک دکھائی ہے اور پوری قوم کو پتہ ہے کہ ہم مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے مطالبات ہیں تو تحریری طور پر دینے میں کوئی حرج نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ سے سزائوں کے ہم عادی ہوگئے ہیں۔ احتساب عدالت کا جوبھی فیصلہ آتا ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کیسز کا کیا انجام ہوتا ہے، سب کو علم ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے 2دور ہو چکے ہیں، جس میں حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن سے مطالبات تحریری طور پر دینے کا کہنا ہے۔